امریکا میں کپاس کی قیمتوں میں اضافہ

124

نیو یارک ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں کپاس کی قیمتوں میں اضافہ کارجحان رہا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے کپاس کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ روز آئی سی ای کے تحت کپاس کی قیمتوںمیں 1.12فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 69.26سینٹ فی پاﺅنڈ میں طے پائے گئے ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران کاٹن کی قیمتیں 68.22اور 69.88سینٹ فی پاﺅنڈ کے درمیان میں رہیں ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 26ہزار 26لاٹس کا کاروبار ہوا۔