نیو یارک۔ 05 مئی (اے پی پی) امریکا میں کپاس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز آئی سی ای فیوچر کے تحت کپاس کی قیمتوں میں 0.76 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 79.44 سینٹ فی پاﺅنڈ میں ہوئی۔کاروباری سرگرمیوں کے درمیان مجموعی طور پر 14,849 لاٹس کا کاروبار ہوا۔