نیویارک ۔ 20 مارچ (اے پی پی) امریکا میں گندم اور سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ حالیہ بارش سے پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل گندم کے مئی کے لیے سودے 13.50 سینٹ کم ہوکر 4.54 ڈالر فی بشل سے زیادہ رہے۔کے سی گندم کے مئی کے لیے سودے 26.50 سینٹ کمی کے ساتھ 4.73 ڈالر فی ٹن طے پائے۔سویابین کے مئی کے لیے سودے 24 سینٹ کم ہوکر 10.25 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔