شکاگو ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکا میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کے تحت مستقبل میں گندم کی خریداری کے معاہدے 4.03 ڈالر فی بشل میں طے پائے جو ستمبر 2006ءکے بعد گندم کی کم ترین قیمت ہے۔جولائی کے مہینے میں امریکا میں گندم کی قیمت میں 8.02فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جو گزشتہ نومبر کے بعد کسی ایک مہینے کے بعد گندم کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی ہے۔