واشنگٹن۔27اگست (اے پی پی):امریکا میں 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔شنہوا کے مطابق امریکی حکومت کو توقع ہے کہ اس عالمی فٹبال مقابلے میں حصہ لینے والے 48 ممالک کے سربراہان مملکت اپنے اپنے ملک کے افتتاحی میچز میں شرکت کے لیے امریکا کا دورہ کریں گے۔
یہ بات امریکی انتظامیہ کے ورلڈ کپ تیاریوں سے متعلق ورکنگ گروپ کے سربراہ اینڈریو جولیانی نے ٹی اے ایس ایس سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے شروع ہونے تک جیوپولیٹیکل حالات کی کچھ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں جو مہمانوں کی تعداد پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
اینڈریو جولیانی نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ 48 ٹیموں کے سربراہان افتتاحی میچز میں شریک ہوں گے، تاہم آنے والے 189 دنوں میں سیاسی صورت حال پر کچھ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔امریکی حکام اس موقع پر وسیع سکیو رٹی اور انتظامی انتظامات کر رہے ہیں تاکہ عالمی رہنماؤں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔