18.8 C
Islamabad
جمعہ, فروری 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کا کہا ہے، عراق

امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کا کہا ہے، عراق

- Advertisement -

بغدا د۔28فروری (اے پی پی):عراق نےکہا ہے کہ امریکا نے ہم سے ایران پر دباؤ بڑھانے کا کہا ہے۔العربیہ کےمطابق یہ بات عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ایک انٹرویو میں کہی۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کا کہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک امریکااور ایران کے درمیان اپنے تعلقات میں توازن رکھنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران سے گیس کی درآمد روکنے کی تجویز پیش کی ہے، تاہم انہوں نے ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ عراق کو امید ہے کہ وہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ اقتصادی مذاکرات جاری رکھے گا۔

- Advertisement -

فواد حسین نے انکشاف کیا کہ امریکا نے مسلح دھڑوں کی حیثیت کے حوالے سے غیر سرکاری پیغامات بھیجے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے اندر حملہ کرنے کی اسرائیلی دھمکیاں اب بھی موجود ہیں، جہاں تک ملک سے اتحادی افواج کا تعلق ہے امریکی فوج کے انخلا کا وقت تبدیل نہیں ہوا ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567218

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں