واشنگٹن ۔ 29 مئی (اے پی پی) چین کی موبائل کمپنی ہواوے ٹیکنالوجی نے امریکی مارکیٹ میں ہواوے کے پراڈکٹس روکنے پر امریکی کانگرس کی جانب سے منظور کردہ ایک بل کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے ہواوے کے لیگل آفیسر نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس بل کو فوری طور پر غیر قانونی قرار دیا جائے کیونکہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اس میںہواوے کا م¶قف نہیں سنا گیا۔ انہوں نے کہا مجوزہ بل کو بد نیتی سے ایکٹ بناتے ہوئے ہواوے کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی آئین کے تحت کانگرس سماعت کے بغیر کسی بھی فرد یا گروپ کو سزا دینے کے لئے کوئی بل منظور نہیں کر سکتی ہے۔