امریکا نے بنگلہ دیش سے درآمد ہونے والی اشیا پر 35 فیصد ڈیوٹی عائد کردی

44
Donald Trump
Donald Trump

ڈھاکہ۔8جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بنگلہ دیش سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 35 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے جو پہلے تجویز کردہ 37 فیصد سے معمولی کم ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق اس فیصلے کا خاکہ صدر ٹرمپ کے عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو لکھے گئے خط میں دیا گیا اور اسے ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے ذریعے شیئر کیا گیا ،اس سے قبل اپریل میں صدر ٹرمپ نے کئی دیگر ممالک کی اشیا کے ساتھ بنگلہ دیشی مصنوعات پر بھی جوابی محصولات عائد کیے تھے۔

اس وقت بنگلہ دیشی اشیا پر 37 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا جو گزشتہ اوسط شرح 15 فیصد سے زیادہ تھا۔خط میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یکم اگست سے امریکا میں داخل ہونے والی تمام بنگلہ دیشی اشیا پر فلیٹ 35 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔

زیادہ جرمانے سے بچنے کے لیے کوئی بھی درآمد شدہ سامان زیادہ شرح سے مشروط ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹیرف ایک ٹیکس یا ڈیوٹی ہے جو درآمدی سامان پر لگایا جاتا ہے جسے درآمد کنندہ ادا کرتا ہے۔ یہ غیر ملکی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے تاکہ انہیں مقامی مارکیٹ میں کم مسابقتی بنایا جا سکے۔