اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):امریکا نے جاری مالی سال( 2023-2024 )کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں 22.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2023-2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا ملک ہے جس کی جانب سے یہاں 22.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین 126.3ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے ، برطانیہ 44.7ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور امریکا 22.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ گزشتہ 4 برسوں کے دوران امریکا کی جانب سے مجموعی طور پر 604.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ۔