38.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا نے حزب اللہ پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے حزب اللہ پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

- Advertisement -

واشنگٹن۔16مئی (اے پی پی):امریکا نے لبنانی گروپ حزب اللہ کے2سینئر عہدیداروں اور اس گروپ کی معالی معاونت میں ملوث 2 سہولت کاروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزیر مائیکل فولکنڈر نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کا نشانہ بنائے جانے افراد لبنان اور ایران میں مقیم ہیں اور انہوں نے بیرونی عطیہ دہندگان سے حزب اللہ کو رقم پہنچانے کے لئے کام کیا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ بیرونی عطیات گروپ کے بجٹ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کا قدام حزب اللہ کے عطیہ دہندگان اور دہشت گردی کے حامیوں کے نیٹ ورک کے ذریعے گروپ کی وسیع عالمی رسائی کا مظہر ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے مارچ کے آخر میں لبنانی گروپ حزب اللہ سے متعلق5 افراد اور3 اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

- Advertisement -

امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ پابندیوں میں حزب اللہ کی مالیاتی ٹیم کو نشانہ بنایا گیا ہے جو گروپ کے لئے آمدنی پیدا کرنے والے تجارتی منصوبوں اور تیل کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کی نگرانی کرتی ہے۔ محکمہ خزانہ نے مزید کہا کہ پابندیوں میں حزب اللہ کے سینئر عہدیداروں کے خاندان کے افراد اور ان کے قریبی دوست بھی شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597678

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں