واشنگٹن ۔18دسمبر (اے پی پی):امریکا نے روس سے تیل کی فروخت کی اجازت جون 2026 تک بڑھا دی۔رائٹرز کے مطابق امریکا نے روس کے سخالین-2 توانائی منصوبے سے تیل کی فروخت کے لیے دی گئی خصوصی اجازت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 18 جون 2026 تک بڑھا دیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے اسی مدت تک ایک اور استثنا میں بھی توسیع کی ہے، جس کے تحت گیزپروم بینک سمیت روسی …
امریکا نے روس سے تیل کی فروخت کی اجازت 18جون 2026 تک بڑھا دی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔18دسمبر (اے پی پی):امریکا نے روس سے تیل کی فروخت کی اجازت جون 2026 تک بڑھا دی۔رائٹرز کے مطابق امریکا نے روس کے سخالین-2 توانائی منصوبے سے تیل کی فروخت کے لیے دی گئی خصوصی اجازت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 18 جون 2026 تک بڑھا دیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے اسی مدت تک ایک اور استثنا میں بھی توسیع کی ہے، جس کے تحت گیزپروم بینک سمیت روسی بینکوں کے ساتھ سول نیوکلیئر توانائی سے متعلق لین دین کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سخالین۔2 منصوبے میں جاپانی کمپنیاں مِتسُوئی اور مِتسوبشی بطور شیئر ہولڈرز شامل ہیں، جبکہ اس منصوبے سے گیس کی زیادہ تر فراہمی کے معاہدے 2028 سے 2033 کے درمیان ختم ہونے والے ہیں۔ اس فیصلے کے نتیجے میں اس منصوبے سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداوار اور فراہمی جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تجارتی مذاکرات کے دوران چین، بھارت اور جاپان پر روسی تیل اور ایل این جی کی خریداری کم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رکھا ہے۔








