امریکا نے شام سمیت 7 ممالک کے لیے سفری پابندیوں کی فہرست جاری کر دی

واشنگٹن ۔17دسمبر (اے پی پی):امریکا نے شام سمیت 7 ممالک کے لیے سفری پابندیوں کی فہرست جاری کر دی ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حکمنامے پر دستخط کر دیئے ہیں جو ان پابندیوں کو سخت کرتا ہے کہ شام سمیت 7 ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخل ہونے پر پہلے کے مقابلے …

واشنگٹن ۔17دسمبر (اے پی پی):امریکا نے شام سمیت 7 ممالک کے لیے سفری پابندیوں کی فہرست جاری کر دی ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حکمنامے پر دستخط کر دیئے ہیں جو ان پابندیوں کو سخت کرتا ہے کہ شام سمیت 7 ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخل ہونے پر پہلے کے مقابلے میں زیادہ پابندیاں عائد ہوں گی، ان ممالک کے شہریوں کی آمد پر زیادہ سخت سکریننگ کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کا تحفظ کیا جا سکے۔

جن ملکوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں برکینا فاسو، مالی، نائیجیر، جنوبی سوڈان، شام اور وہ لوگ شامل ہوں گے جن کے پاس فلسطینی اتھارٹی کی جاری کردہ سفری دستاویزات ہوں گی۔امریکی صدر کے حکمنامے کے تحت پابندی کا دائرہ لاؤس اور سیرا لیون تک بھی بڑھایا گیا ہے۔ ان دونوں ممالک پر اس سے پہلے محدود پابندیاں تھیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق پابندیوں کے دائرے میں وسعت یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔