امریکا نے شام کے 14 اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں

119
usa
usa

نیویارک ۔31اگست (اے پی پی):امریکا نے شام کے 14 اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں۔ اےایف پی کے مطابق محکمۂ خارجہ نے کہاکہ ہم 14شامی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کر رہے ہیں ۔

محکمے کی بیان میں مزید کہا گیاکہ پابندیاں ان 21 شامی اہلکاروں کے علاوہ ہیں جن کا اعلان سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے مارچ میں کیا تھا۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت نے 96,000 سے زیادہ مرد، خواتین اور بچوں کو غائب کیا ہے جو ان کا ناقدین سے نمٹنے کا ایک طریقہ ہے۔