38.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا نے غیر ملکی طلباء کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل...

امریکا نے غیر ملکی طلباء کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دیں

- Advertisement -

واشنگٹن ۔28مئی (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غیر ملکی طلباء کی ویزا کے حصول کی تمام درخواستیں معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔العر بیہ کے مطابق اس فیصلے کے تحت اب ان تمام درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مکمل جانچ نہیں کر لی جاتی۔

امریکی وزارت خارجہ نے العربیہ کو تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ روبیو کا حکم ہے کہ طلباء کی ویزا درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک مؤخر رہے گی جب تک سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کا مکمل جائزہ نہ لے لیا جائے۔ایک داخلی دستاویز میں تمام امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلباء اور تعلیمی تبادلے کے نئے ویزا کے لیے کسی بھی قسم کی نئی اپائنٹمنٹ یا تاریخ نہ دیں، جب تک کہ نئی ہدایات موصول نہ ہوں۔

- Advertisement -

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی لازمی جانچ میں متوقع وسعت کے پیش نظر، قونصل خانوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ تا حکم ثانی تعلیمی یا ثقافتی تبادلے سے متعلق ویزا کے لیے کسی بھی نئی اپائنٹمنٹ کا اضافہ نہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602226

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں