اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، امریکا نے پاکستان کے ایف16 طیاروں کےلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا ہے، طیاروں کےلئے 125ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی،تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان پاکستان کی ایک …
امریکا نے پاکستان کے ایف16 طیاروں کےلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، امریکا نے پاکستان کے ایف16 طیاروں کےلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا ہے، طیاروں کےلئے 125ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی،تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے،یہ اعلان پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی پروپیگنڈا کی ہار اور ہمارے اصولی موقف کی جیت ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ دورہ امریکا دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی تعاون بڑھانے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور خطے میں مثبت ماحول پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری دنیا نے وزیراعظم کے موقف کی حمایت کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی، قومی ترقی اور اصلاحات کا عمل تبدیلی لارہا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کےلئے امریکا کی جانب سے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی پروپیگنڈا کی ہار اور ہمارے اصولی موقف کی جیت ہے۔








