امریکا نے ہلمند میں 300میرین فوجیوں کی تعیناتی کو حتمی شکل دیدی

105
United States

کابل ۔ 03 فروری (اے پی پی) امریکا نے افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں 300میرین فوجیوں کی تعیناتی کو حتمی شکل دیدی،افغان فوج نے ایک آپریشن میں 18عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔افغان میڈیانے امریکی فوجی ترجمان کے حوالے سے اپنی رپورٹوں میں کہاہے کہ یہ فوجی ہلمند میں شدت پسندوں سے برسرپیکار افغان سیکیورٹی فوسرسز کو تربیت فراہم کریں گے۔ترجمان نے کہاکہ نئے تعینات فوجیوں میں ایسے سینئر اہلکار بھی شامل ہیں جو اس سے قبل افغانستان میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔