امریکا کا القدس بارے فیصلہ دیگر ممالک کو پابند نہیں کر سکے گا، صدر اردوان

انقرہ ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہ ہے کہ امریکا کا القدس بارے فیصلہ دیگر ممالک کو پابند نہیں کر سکے گا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دورہ یونان سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کواستنبول میں متوقع اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اس پہلو پر غور کیا جائے گا …

انقرہ ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہ ہے کہ امریکا کا القدس بارے فیصلہ دیگر ممالک کو پابند نہیں کر سکے گا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دورہ یونان سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کواستنبول میں متوقع اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اس پہلو پر غور کیا جائے گا کہ القدس کے بارے میں کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply