27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کا ایک اور لڑاکا طیارہ بردار بحری جہاز پر لینڈنگ میں...

امریکا کا ایک اور لڑاکا طیارہ بردار بحری جہاز پر لینڈنگ میں ناکامی کے بعد بحیرہ احمر میں گر گیا

- Advertisement -

واشنگٹن۔7مئی (اے پی پی):امریکا کا ایک اور لڑاکا طیارہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز پر لینڈنگ میں ناکامی کے بعد بحیرہ احمر میں گر گیا۔ شنہوا کے مطابق امریکی براڈ کاسٹنگ ٹیلی ویژن نیٹ ورک این بی سی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی طیارہ ایف۔18 سپر ہارنیٹ گزشتہ رات 9 بج کر 45 منٹ کے قریب طیارہ بردار بحری جہاز سے گزرا اور لینڈنگ کی کوشش کے دوران اریسٹنگ وائر (طیارے کو روکنے کے لئے طیارہ بردار بحری جہاز پر ہک ) کو پکڑنے میں ناکام رہا۔

یہ ایک ہفتے کے دوران کیریئر سے امریکی لڑاکا جیٹ کا دوسرا نقصان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیٹ پر سوار دونوں ہوا بازوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور انہیں صرف معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ 28 اپریل کو پیش آیا تھا ، جب ہیری ایس ٹرومین کا ایک F/A-18 سپر ہارنیٹ بحیرہ احمر میں گرا تھا۔ امریکی بحریہ کے مطابق تمام اہلکاروں کا حساب لیا گیااور ایک ملاح کو معمولی چوٹ آئی۔ ■

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593769

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں