ماسکو ۔21اکتوبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ امریکاکا جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پرمذاکرات کا مطالبہ صرف دھوکہ بازی ہے ۔ تاس کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےکہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پر بغیر پیشگی شرائط کے مذاکرات کا مطالبہ ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ بغیر کسی شرط کے تزویراتی استحکام اور جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پر بات کرنے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکی اپنی نظریاتی دستاویزات میں ہمیں مخالف کے طور پر نامزد کرنے کا حق برقرار رکھتا ہے ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ امریکا کا بغیر کسی شرط کے مذاکرات شروع کرنا دانشمندانہ تجویز نہیں ۔