واشنگٹن ۔13مارچ (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ وہ روس پر کوئی نئی پابندی نہیں لگائے گا۔ تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ روس کے خلاف نئی پابندیاں لگانا ضروری نہیں سمجھتے کیونکہ یوکرین میں بحران کا حل ان کی ترجیح ہے۔
امریکی سربراہ نے کہا کہ میں مالی طور پر ایسے کام کر سکتا ہوں جو روس کے لیے بہت برے ثابت ہو ں گے لیکن میں ان کے حق میں نہیں کیونکہ میں امن چاہتا ہوں ۔