امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان

121
America
America

واشنگٹن۔24ستمبر (اے پی پی):امریکا نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث امریکا مشرق وسطیٰ میں اضافی افواج بھیجے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق پینٹاگون کے پریس سیکرٹری میجر جنرل پیٹ رائڈر نے اضافی فورسز کی تعداد یا ان کو تفویض کی جانے والی خدمات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس وقت خطے میں امریکا کے تقریباً40 ہزار فوجی موجود ہیں۔ امریکا کی طرف سے اضافی فوجی نفری بھیجنے کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطہ ایک بڑی علاقائی جنگ کے خطرے کا سامنا کررہا ہے۔