واشنگٹن ۔ 29 اپریل (اے پی پی)امریکا نے چین میں غیر ملکی این جی اوز بارے نئے قوانین پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔وائٹ ہاوس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے چین سے درخواست کی ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں ، صحافیوں ، تجارتی اداروں اور دوسروں کے حقوق اور آزادی کا احترام کرے۔انہوں نے کہا کہ چین کو اپنے یہاں کام کرنے والی غیر ملکی تنظیموں کا احترام کرنے کے ساتھ سیکورٹی مہیا کرنی چاہئے