26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کا یمنی حوثیوں کے مالیاتی نیٹ ورک بارے معلومات فراہم کرنے...

امریکا کا یمنی حوثیوں کے مالیاتی نیٹ ورک بارے معلومات فراہم کرنے پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):امریکی حکومت نے یمن کے حوثی گروپ کے مالی وسائل اور فنڈنگ نیٹ ورک سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر (15 ملین ڈالر)انعام کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ کےمطابق یہ اعلان "ریوارڈز فار جسٹس” پروگرام کے تحت کیا گیا ہے جو امریکی محکمہ خارجہ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق اہم پروگرام ہے، اس کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کے مالی ذرائع کو بے نقاب کرنا اور انہیں ختم کرنا ہے۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو حوثی ملیشیا کو مالی امداد پہنچانے والے عناصر، کمپنیوں یا نیٹ ورکس کے بارے میں قابلِ اعتماد معلومات فراہم کریں گے انہیں یہ خطیر انعام دیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594270

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں