- Advertisement -
لاس اینجلس ۔ 17 جون(اے پی پی) امریکا کی ٹیم کوپا امریکا فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ میزبان امریکی ٹیم نے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ایکواڈرو کو 2-1 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈیمپسے اور زارڈس نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکا میں جاری میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے جانے والے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں میزبان امریکا اور ایکواڈور کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں امریکی ٹیم نے عمدہ کھیل کی بدولت ایکواڈور کی ٹیم کو 2-1 گول سے ہرا دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9053
- Advertisement -