امریکا کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا پابند رہنا چاہیے، جیمز میٹس

95

واشنگٹن ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جِم میٹس نے کہا ہے کہ امریکا کو 2015ءمیں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری سمجھوتے کا پابند رہنا چاہیئے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق میٹس نے سینیٹ کی مسلح افواج کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اگر ہم اس بات کی تصدیق کر سکیں کہ ایران معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے تویہی ہمارے بہترین مفاد میں ہے کہ ہمیں معاہدے کا پابند رہنا چاہیئے۔