21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کو ٹیکسوں کا بطور ہتھیار استعمال بند کرنا چاہیے، چین

امریکا کو ٹیکسوں کا بطور ہتھیار استعمال بند کرنا چاہیے، چین

- Advertisement -

بیجنگ۔6اپریل (اے پی پی):چین نے ٹرمپ کے تجارتی محصولات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو چین کی معیشت اور تجارت دبانے کے لیے بطور ہتھیار ٹیکسوں کا استعمال بند کرنا چاہیے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے امریکی سٹاک مارکیٹ میں کمی کی تصویر فیس بُک پر اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مارکیٹ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے آنے والی اشیاء پر 34 فیصد اضافی ٹیکس لگائے ہیں جس سے سال بھر میں مجموعی ٹیکس کی شرح 54 فیصد ہو گئی ہے اور ساتھ ہی چین سے کم قیمت چیزیں بغیر ٹیکس امریکہ آنے کا راستہ بھی بند کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیکس لگا دیے ہیں اور کچھ خاص قسم کی دھاتوں کی برآمدات بھی روک دی ہیں۔

- Advertisement -

امریکی صدر کے اس اقدام کے باعث دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس نیچے آئی ہیں جبکہ امریکی سٹاک مارکیٹ ایک ہفتے میں 9 فیصد نیچے آ گئی ہے۔اس تناظر میں چین کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی پالیسی پر غور کرے اور بات چیت کے ذریعے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔چینی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کا رویہ عالمی تجارتی نظام کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اس اقدام کے بعد چین اپنی خودمختاری اور ترقیاتی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578785

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں