امریکا کو پاکستان کی برآمدات میں 10.4 فیصد اضافہ، معیشت کی بحالی کی نوید

110
SIFC
SIFC

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):امریکا کو پاکستان کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 10.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق امریکا کو برآمدات 10.4 فیصد بڑھ کر 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ایس آئی ایف سی کے تحت برآمدات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی، امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں نمایاں بہتری ہے۔

اس اہم پیشرفت میں پاکستانی مجموعی برآمدات کا 94 فیصد حصہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات قرار دیا ہے۔امریکا کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کو زرِمبادلہ ذخائر کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومت کی جانب سے تجارتی پالیسی میں اصلاحات برآمدات میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے برآمدات کے شعبے کی بحالی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے مثبت پیشرفت ہے۔