امریکا کی آئی این ایف سے علیحدگی پر روسی صدر کا انتباہ

67
Vladimir Putin

ماسکو ۔ 21 نومبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ملک کی وزارت دفاع کے عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں آئی این ایف معاہدے سے امریکا کی علیحدگی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔روس کے صدرولادیمیر پیوٹن نے اپنے ملک کی وزارت دفاع کے عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ آئی این ایف معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بارے میں واشگنٹن کو ماسکو کے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی این ایف معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کا مقصد ہتھیاروں کی نئی دوڑ میں روس کو کھینچنا ہے اور درحقیقت امریکا روس کو ان ہی مسائل سے دوچار کرنا چاہتا ہے کہ جن سے اس نے سرد دور کے دوران کیا تھا۔