24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کی ایران کے 18 اداروں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد

امریکا کی ایران کے 18 اداروں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد

- Advertisement -

تہران ۔8اگست (اے پی پی):امریکا نےایران سے متعلق نئی پابندیوں کی منظوری کا اعلان کیا ہے ۔العربیہ کے مطابق ان پابندیوں میں 18 ادارے اور افراد شامل ہیں جن کے بارے میں امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ وہ ایسے مالی اور تکنیکی نیٹ ورکس میں ملوث ہیں جو ایرانی حکومت کو امریکی پابندیوں سے بچنے، داخلی جبر کی مالی معاونت کرنے اور پاسداران انقلاب اور اس کے ایجنٹوں کو مالی امداد فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ان پابندیوں میں متبادل مالیاتی نیٹ ورکس بھی شامل ہیں۔

ان نیٹ ورکس میں سی آئی ایم ایس سسٹم جو آر یو این سی کمپنی نےایس ڈبیلو آئی ایف ٹی سسٹم کو نظرانداز کرنے اور ایران کو چین کے کنلون بینک جیسے پابندیوں والے بینکوں سے جوڑنے کے لیے تیار کیا تھا بھی شامل ہے۔ ان پابندیوں میں سائرس بینک بھی شامل تھا جو ایک خفیہ "آف شور” بینک ہے جو کیش جزیرے پر ایرانی مرکزی بینک سے تعلق ظاہر کیے بغیر حکومت کی بیرون ملک خریداریوں کی مالی معاونت کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

یہ سب امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ نے بتایا ۔ ان پابندیوں میں پاسارگاد بینک کی ذیلی کمپنی ایف اے این اے پی بھی شامل ہے جس نے نگرانی کی ایسی ٹیکنالوجیاں تیار کیں جو ایرانی پولیس استعمال کرتی ہے۔ان پابندیوں میں امریکہ میں اثاثوں کو منجمد کرنا، ان افراد یا اداروں کے ساتھ لین دین پر پابندی لگانا شامل ہے جو ان کے تابع ہیں۔ ساتھ ہی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ان فریقین کے ساتھ لین دین سے بچنے کے لیے خبردار کیا گیا ہے تاکہ ثانوی پابندیاں عائد ہونے سے بچا جا سکے۔

وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ ان ایرانی منصوبوں کو روکنا جاری رکھے گا جس کا مقصد ہماری پابندیوں سے بچنا، اسے آمدنی تک رسائی سے محروم کرنا اور اس کے ہتھیاروں کے ذرائع کو روکنا ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد امریکی عوام کی حفاظت کرنا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں