33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کی ایک سو یونیورسٹیوں اور کالجز نے مشترکہ خط میں صدر...

امریکا کی ایک سو یونیورسٹیوں اور کالجز نے مشترکہ خط میں صدر ٹرمپ کی تعلیمی نظام میں "سیاسی مداخلت” کی مذمت کر دی

- Advertisement -

واشنگٹن۔22اپریل (اے پی پی):امریکا کی ایک سو سے زیادہ یونیورسٹیوں اور کالجوں نے ایک مشترکہ خط میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعلیمی نظام میں "سیاسی مداخلت” کی مذمت کر دی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ اقدام ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے احکامات پر عملد نہ کرنے کی صورت میں ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز میں کٹوتی سیاسی نگرانی کی دھمکی دی تھی۔ آئی وی لیگ کے اداروں پرنسٹن اور براؤن سمیت ایک سو سے زیادہ تعلیمی اداروں کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں حکومت کی سیاسی مداخلت کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کر رہے ہیں

- Advertisement -

کیونکہ امریکی انتظامیہ کے اقدامات اعلیٰ تعلیم کے لئے خطرات کا باعث ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم تعمیری اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور حکومت کی جائز نگرانی کی مخالفت نہیں کرتے تاہم ہم اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں حکومت کی بے جا مداخلت کے خلاف ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ الزام عائد کرتے ہیں کہ امریکا کی کئی یونیورسٹیوں نے اپنےکیمپسز میں یہود دشمنی کو برداشت کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585884

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں