امریکا کی بار بار سائبر سکیورٹی کے بہانے بدنام کرنے کی مخالفت کرتے ہیں، چین

چین نے امریکا کی جانب سے جغرافیائی و سیاسی مقاصد کےلئے بار بار سائبر سکیورٹی کا بہانہ بنا کر اسے بدنام کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔

بیجنگ۔14جولائی (اے پی پی):چین نے امریکا کی جانب سے جغرافیائی و سیاسی مقاصد کےلئے بار بار سائبر سکیورٹی کا بہانہ بنا کر اسے بدنام کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے منگل کو روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا بار بار خطے کے ممالک کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش اور جغرافیائی و سیاسی مقاصد کے لیے سائبر سکیورٹی کو بہانہ بنا کر چین کو بدنام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس رویے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار اور اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ قانون کے مطابق ہیکنگ کی سرگرمیوں کی مخالفت کرتا آیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سیاسی مقاصد کے لیے سائبر سکیورٹی سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلانے کی بھی مخالفت کرتا ہے۔

مزید خبریں