27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے مکمل طور...

امریکا کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں ، وینزویلا وزیر دفاع کا دو ٹوک اعلان

- Advertisement -

کراکس ۔1ستمبر (اے پی پی):وینزویلا کے وزیر دفاع ولادی میر پادرینو لوپیز نےخبردار کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔شنہوا کے مطابق سرکاری میڈیا کے ذریعے جاری بیان میں وزیر دفاع نے جاری بیان میں کہاکہ کہ اگرامریکا نے وینزویلا کی سرزمین پر قدم رکھنے کی جرات کی تو ہم لڑیں گے۔پادرینو لوپیز نے کہا کہ وینزویلا کو ایک منظم محاصرے کا سامنا ہے جس کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا اور ملکی سیاسی قیادت کو کمزور کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کیریبین پانیوں میں امریکی بحری جہازوں کی تعیناتی محض طاقت کا مظاہرہ ہے، ایک طریقہ کہ امریکا علاقے میں اپنی موجودگی ظاہر کرے تاکہ دیگر عالمی طاقتیں کیریبین سمندر میں اثر و رسوخ قائم نہ کر سکیں۔

وزیر دفاع کے مطابق، 15,000 فوجی اہلکاروں کو وینزویلا کے مغربی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اندرونِ ملک سکیورٹی آپریشنز کے تحت منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 30 سے زائد مجرمانہ اڈے اور غیر قانونی کشتی سازی کے مراکز تباہ کئے جا چکے ہیں۔یاد رہے کہ ماہ اگست کے اوائل میں امریکہ نے وینزویلا کے ساحل کے قریب جنگی بحری جہاز تعینات کیے تھے، جنہیں واشنگٹن کی جانب سے بین الاقوامی منشیات فروشوں کے خلاف حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔کیریبین سمندر میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی پر خطے کے کئی رہنماؤں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں