امریکا کی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی شہریوں پر حملے کی مذمت

117

واشنگٹن۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی شہریوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔اس حملے میں دو اسرائیلی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان مارک ٹونر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دل کی گہرائی سے تعزیت اور زخمیوں کی فوری اور مکمل صحت یابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بے گناہ افراد کی جان لینے کا کوئی جواز نہیں۔