امریکا کی نئی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں، حسن روحانی

72

جنیوا ۔ یکم نومبر (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران نئی امریکی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں ۔ ایران سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ 4 نومبرسے امریکیوں کی جانب سے ایک نیا ظلم سامنے آئے گا تاہم ہم عوام کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ حکومت امریکی دھمکیوں سے کسی قسم کا خوف محسوس نہیں کر رہی۔ واضح رہے کہ امریکا 4 نومبر سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر چکا ہے جس میں ایران کے آئل سیکٹر کو نشانہ بنایا جائے گا۔