امریکا کی ٹینس سٹار میڈیسن کیز کوئینز کلب ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

35
Queen's Club Tennis Women's Doubles
Queen's Club Tennis Women's Doubles

لندن۔12جون (اے پی پی):امریکا کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ میڈیسن کیز اور امریکا کی ہی تھرڈ سیڈڈ ٹینس سٹار ایما ناوارو ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

امریکا کی 30 سالہ ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روسی حریف ٹینس کھلاڑی اناستاسیا ولادیمیرونا زاخارووا کو شکست دی جبکہ امریکا کی ہی ٹینس سٹارایما ناوارو نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں برازیلین حریف ٹینس کھلاڑی بیٹریز حداد مایا کو مات دی۔

ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے کوئینز کلب میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہے ہیں ۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں امریکا کی 30 سالہ ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف ٹینس کھلاڑی اناستاسیا ولادیمیرونا زاخارووا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکا کی ہی تھرڈ سیڈڈ ٹینس سٹار ایما ناوارو نے سخت مقابلے کے بعد برازیلین حریف ٹینس کھلاڑی بیٹریز حداد مایا کو 6-1، 6-7(4-7) اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔