واشنگٹن۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) امریکا نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے منگل کو کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اپنے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم حملے میں ہلاک ہونے والوں ،جن میں پبلک سروس میں کیریئر بنانے کی خواہش لیکر آنے والے پولیس کیڈٹس بھی شامل ہیں ،کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں ۔