امریکا کے ساتھ بات چیت کا کوئی امکان موجود نہیں ، ایران

86
Iran's Foreign Minister Abbas Araqchi
Iran's Foreign Minister Abbas Araqchi

تہران ۔15اکتوبر (اے پی پی):ایران نے کہاہے کہ فی الحال بالواسطہ طور پر امریکا کے ساتھ بات چیت کا کوئی امکان موجود نہیں ہے ۔

العربیہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اخباری رپورٹروں کے ساتھ اومان کے دارالحکومت مسقط میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدترین کشیدگی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتےہوئے فی الحال ایسا کوئی ماحول نظر نہیں آتا کہ امریکا کے ساتھ اومان کی مدد سے کوئی رابطہ یا بات چیت کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ خطے میں جو صورتحال پیدا ہو چکی ہے اس میں اب ایسا ممکن نہیں ہے۔