بیجنگ۔25اکتوبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم چینی کمیٹی کی کوششوں کو سراہا ہے ۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق امر یکا چین تعلقات سے متعلق چین کی قومی کمیٹی کے سالانہ گالا ڈنر کے موقع پر مبارکباد کے خط میں انہوں نے کہا کہ دو بَڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکا کے ساتھ بقائے باہمی کا صحیح طریقہ کار ،عالمی امن و ترقی نیز بنی نوع انسان کے مستقبل سے تعلق رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت کے تین اصولوں کے مطابق مفید باہمی تعاون کو فروغ دینے، اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے، باہمی کامیابیوں اور مشترکہ خوشحالی کے حصول نیز دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچانے کا خواہاں ہے، امید ہے کہ امریکا چین تعلقات کی قومی کمیٹی اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوست چین امریکا تعلقات کا خیال رکھتے ہوئے ان کی حمایت جاری رکھیں گے اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی چین کی چین امریکا تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے سالانہ گالا ڈنر کے لیے مبارکباد کا خط بھیجا ہے ۔