- Advertisement -
ریو ڈی جنیرو۔29مئی (اے پی پی):براز یل نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات غیر مشروط نہیں ہیں ۔ شنہوا کے مطابق برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا نے چیمبر آف ڈیپٹیز کے تحت ایک کمیٹی کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ برازیل کے تعلقات غیر مشروط نہیں ہیں خاص طور سے ان خدشات کے درمیان کہ نئی امریکی پابندیاں برازیل کے شہریوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی طلبا کے لئے نئے ویزوں کو معطل کرنے کے امریکی حکومت کے حالیہ فیصلے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں میں ہمارے پاس برازیل کے طلبا کی ایک بڑی تعداد ہےاور ہمیں اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھنا ہو گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602550
- Advertisement -