واشنگٹن ۔ 26 جنوری (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں پر تشدد کے معاملے میں وہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور محکمہ دفاع کی تجاویز پر عملدرآمد کریں گے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ واٹربورڈنگ اور تفتیش کے دوران تشدد کے دیگر طریقے ٹارچر کے زمرے میں آتے ہیں تاہم اس معاملے میں وہ سی آئی اے اور محکمہ دفاع کی تجاویز پرعملدرآمد کریں گے ۔