امریکا کے ٹینس کھلاڑی بینجمن ٹوڈ شیلٹن اے ایس بی کلاسک ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

127
Tennis tournament

آکلینڈ۔10جنوری (اے پی پی):امریکی ٹینس سٹار بینجمن ٹوڈ شیلٹن اے ٹی پی ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلزمقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ 21 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی بینجمن ٹوڈ شیلٹن نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ہنگری کے حریف کھلاڑی فیبیان ماروزان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں امریکی ٹینس سٹار بینجمن ٹوڈ شیلٹن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگری کے حریف کھلاڑی فیبیان ماروزان کو سٹریٹ سیٹس میں3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کوارٹر فائنل رائونڈ میں فاتح امریکی کھلاڑی بینجمن ٹوڈ شیلٹن کا مقابلہ ہسپانوی کھلاڑی رابرٹو کاربیلس بینا سے ہوگا