امریکا گولان کی پہاڑیوں پر میزائل بارے اسرائیل کو تحمل سے کام لینے کو کہے،لبنان

114

بیروت ۔29جولائی (اے پی پی):لبنان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو گولان کی چوٹیوں پر کیے گئے میزائل حملے کے حوالے سے تحمل سے کام لینے کے لیے کہے۔

رائٹرز کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ باو حبیب نے کہا کہ امریکا نے لبنانی حکومت سے کہا تھا کہ حزب اللہ کو یہ پیغام دیا جائے کہ وہ بھی تحمل کا مظاہرہ کرے، تاہم حزب اللہ اس حملے کی تردید کرتی ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل فوری جوابی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔