امریکا، سمندری طوفان سیلی جنوبی ریاستوں کے ساحلوں کی طرف بڑھنے لگا

161

مےامی۔ 15ستمبر(اے پی پی)سمندری طوفان سیلی میں شدت آنے کے بعد اب جنوبی امریکی ریاستوں الاباما ، لوزیانا اور مسیسیپی کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فرانسےسی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی سمندری طوفان کے مرکز ”اےن اےچ سی“ نے بتایا کہ خلیجی میکسیکو میں سمندری طوفان کے باعث تقریبا 100 میل (160 کلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہےں، یہ طوفان ریاست مسیسیپی کے شہر بلسوکے جنوب مشرق میں 145 میل کے فاصلے پر واقع تھا جو 6 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ طوفان منگل کے بعد یا بدھ کے اوائل میں سمدری ساحلوں پر پہنچ جائے گا۔ اےن اےچ سی نے پیش گوئی کی ہے کہ سیلی طوفان ساحل سمندر کی طرف بڑھنے کے بعد خطرناک سمندری طوفان کی صورت اختیار کر لے گا۔ رپورٹ کے مطابق لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈزنے اپنے ایک ٹویٹ میں رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ رہیں۔ الباما اور مسیسیپی کے گورنرز نے طوفان سے قبل ہی ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دےا ہے۔ مسیسیپی کے گورنر ٹیٹ ریفس نے کہا کہ توقع ہے کہ سمندری طوفان سیلی بدھ کو بلوسی کے ساحلوں کے آس پاس ٹکرائے ۔