33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںامریکہ اورخطے کے ملکوں کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق...

امریکہ اورخطے کے ملکوں کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرناچاہئے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کا انٹرویو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ امریکہ اورخطے کے ملکوں کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔ریڈیوپاکستان کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے لئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم بھارت کو پہلے ورکنگ باونڈری پراشتعال انگیز کارروائیاں بندکرنی چاہئیں جن میں متعدد شہری شہید اورزخمی ہوئے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تجویز پیش کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاجائزہ لینے کے لئے عالمی ادارے کا خصوصی نمائندہ مقرر کیاجائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70791

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں