وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، یہ تاریخی امن معاہدہ پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، یہ تاریخی امن معاہدہ پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، یہ تاریخی امن معاہدہ پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب پہنچ چکے ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد پاکستان فوری طور پر امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخطوں کی تیاری کر رہا ہےجبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے دوران مسلسل تعاون اور عزم پر ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے شکر گزار ہیں اور خطے میں اپنے برادر ممالک کی حمایت کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نےاعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تاریخی امن معاہدہ پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔







