گورنر سندھ کی پاک آرمی ٹیم کو انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ میں کامیابی پر دلی مبارکباد

گورنر سندھ کی پاک آرمی ٹیم کو انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ میں کامیابی پر دلی مبارکباد

کراچی۔ 13 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 میں پاکستان آرمی ٹیم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مجموعی ٹیم ٹرافی، بیسٹ پیس اسٹکر اور بیسٹ ڈرائیور ایوارڈ کا حصول پاکستان آرمی کی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیت، معیاری تربیت اور مثالی نظم و ضبط کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی کی یہ نمایاں کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ گورنر سندھ نے ٹیم کے تمام اراکین، تربیتی عملے اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کامیابیاں نوجوان نسل کے لیے حوصلہ افزا مثال اور قومی وقار میں اضافے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

مزید خبریں