اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ہفتہ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

14 جون کو راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 06:30 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک، چیرنگ کراس، ملت آباد،عسکری-11،چکوال سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک ،مرید، القائم ملز، جمالوال، پی اے ایف، منگن فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 06:30 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک ،آر اے بازار، اے ڈبلیو ٹی، مال روڈ، اے ایف آئی سی، ٹینچ بھٹہ، ایم ایچ-3، قاسم مارکیٹ، سی ایم ایچ-1، سی ایم ایچ-2، اسپرنٹ مال، کیانی روڈ، آرمی فلیٹس، ایم ایچ-1، ایم ایچ-2، ذیشان کالونی، حیدر روڈ، این ایل سی، کیننگ روڈ، ہسپتال روڈ، این آئی اے ایس آر، نیو جی ایچ کیو، صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک ،132 کے وی نیو واہ تا پی او ایف ،

صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک، 132 کے وی چکوال،بھگوال،تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی،پالندری، اور 132 کے وی نیو واہ،بہترموڑ ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

 

مزید خبریں