وزیراعظم شہباز شریف کی اعجاز حسین جکھرانی کی رہائش گاہ آمد،صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کیلئے ہفتہ کو انکی رہائش گاہ گئے ۔

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کیلئے ہفتہ کو انکی رہائش گاہ گئے ۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی نے وزیراعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر اور سید آغا رفیع اللّٰہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

مزید خبریں