امریکہ اور پاکستان کے مابین بہتر تعلقات ہیں، امریکہ کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

237
غیر وابستہ تحریک کے سربراہی سطح کے رابطہ گروپ کا اجلاس ، تحریک کے چیئرمین الہام علیوف کی کووڈ-19 کے باعث دنیا پر پڑنے والے منفی اثرات کے تدارک اور بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی پینل کے قیام کی تجویز

پشاور۔4اگست (اے پی پی):پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین بہتر تعلقات ہیں، امریکہ کی پاکستان کے ساتھ امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوایس ایڈ کی جانب سے محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں امریکی سفیر نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کو 36گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں،گاڑیاں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کی سطح پر مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لئے بروئے کار لائے جائیں گی۔ تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ، خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ کویڈ 19 سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کیلئے بھی پاکستان کی امداد کی کی گئی ہے جبکہ ماضی میں امریکہ کی جانب سے مصیبت کی مختلف مواقعوں پرامداد کی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یو ایس ایڈ کے تحت خیبرپختونخوا میں متعدی امراض کی نگرانی اور رسپانس کو مضبوط بنانے کیلئے چھتیس گاڑیاں فراہم کیں۔

یو ایس ایڈ نے پاکستان کو کوروناپیکج کے تحت بیماریوں کی نگرانی، انفراسٹرکچر کی بہتری، استعداد کار میں اضافے اور صحت کے نظام کو مزید ذمہ دار بنانے کیلئے لاجسٹکس میں مدد فراہم کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں یو ایس ایڈ کے تحت صوبائی امراض کی نگرانی اور رسپانس یونٹ(پی ڈی ایس آر یو)کو مضبوط کیا گیا اور نئے قائم کیے گئے 36 ڈسٹرکٹ ڈیزیز سرویلنس اور رسپانس یونٹس کے ساتھ منسلک کیا گیا تاکہ کورونا جیسے وبائی مرض کے خلاف بروقت اقدام کو یقینی بنایا جا س،اسی طرح ہیلتھ سیکرٹریٹ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (CCC) کا قیام متعدی بیماریوں کی روک تھام، پتہ لگانے اور ان پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی اور پالیسی فیصلے لینے میں ایک واضح کردار ادا کرے گا۔

صلاحیت کی تعمیر کے لحاظ سے، IHSS-SDپروجیکٹ نے ڈسٹرکٹ ریپڈ رسپانس ٹیموں کو تربیت دی، جن میں 495 ضلعی صحت کے اہلکار شامل ہیں۔یوایس ایڈبلاتعطل آپریشنز اور فیلڈ ورک کیلئے گاڑیوں اور شمسی توانائی کے بیک اپ کی فراہمی ڈی ڈی ایس آر یو کے آپریشنلائزیشن کو مزید مضبوط کر رہا ہے، ہر ڈی ڈی ایس آر یو پر گاڑی کی دستیابی آر آر ٹی ممبران کو مشتبہ ہاٹ سپاٹ پرمتحرک کرنے کو یقینی بنائے گی تاکہ کوروناکیسز کے ڈیٹا اور نمونے اکٹھے کیے جا سکیں۔