- Advertisement -
پیرس ۔ 21 جون(اے پی پی) امریکہ اور یورپی منڈی میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔روسی میڈیا کے مطابق پیرس میں یورو نیکسٹ کے تحت گندم کی خریداری کے معاہدے 0.2فیصد کے اضافے کے بعد162.75یورو فی ٹن میں طے پائے۔گزشتہ جمعرات کو گندم کی قیمتیں 161.75یورو فی ٹن تک گر گئی تھی جو گزشتہ تین ہفتوں کے دوران گندم کی کم ترین قیمت تھی۔ اسی طرح امریکی گندم کی قیمتوںمیں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کے تحت جولائی کیلئے گندم کی خریداری کے معاہدے 8.3سینٹ کے اضافے کے بعد 4.81ڈالر فی بشل میں طے پائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9444
- Advertisement -